سی اینڈ ڈبلیو گریڈ 18کے 22ایکسیئن کوگریڈ19میں ترقی دے دی گئی

سی اینڈ ڈبلیو گریڈ 18کے 22ایکسیئن کوگریڈ19میں ترقی دے دی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سی اینڈ ڈبلیو محمد مشتاق احمد نے گریڈ 18کے 22ایکسیئن کوگریڈ19میں بطور ایس ای ترقی دے کران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئے ہیں ،ترقی پانے والے افسروں میں سے متعدد کوان کی موجودہ جگہ پر ہی تعینات کردیا گیا ہے ۔رانا نوید احمدڈپٹی ڈائریکٹر کوڈائریکٹر (اے اینڈ ڈبلیو ساؤتھ زون )، محمد اقبال اعوان کوڈائریکٹر روڈ ریسرچ اینڈ میٹریل ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ ، بابر حسین کو ڈائریکٹر (اے اینڈ ڈبلیوIIسینٹرل زون )،ساجد رشید بٹ کو ڈائریکٹر (اے اینڈ ڈبلیوII)بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ایم اینڈآر ،عبدالقیوم طاہر کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرکل ساہیوال، حافظ جاوید اقبال کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ سرکل ڈیرہ غازی خان ، شفیق الرحمن کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر ون راولپنڈی ، اظفر محمود کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل ساہیوال، شہزاد حسین کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ سرکل ون راولپنڈی ، سعید احمد کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل چیف انجینئر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور،ممتاز احمد کلاسرا کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے ایم اینڈ آر سرکل گوجرنوالہ، امتیاز احمد کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ہائی وے پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور، حبیب الحق رندھاوا سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے مکینکل سرکل لاہور ، راؤ خورشید احمد کو ڈائریکٹر روڈ ایسسٹ مینجمنٹ سسٹم (آراے ایم ایس)پنجاب ریسرچ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور، میاں محمد یونس کو ڈائریکٹر (اے اینڈ ڈبلیو ) ون چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ لاہور، شفقت حسین بخاری کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی کورٹ سرکل IIفیصل آباد، افتخار احمد کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ سرکل ملتان ، لیاقت علی خان کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل IIگوجرانوالہ،شوکت محمود کوڈائریکٹر (اے این ڈبلیو )ون چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سینٹرل زون لاہور ،محمد اشرف کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے ایم اینڈ آر سرکل ملتان اورسہیل اکرم کوسپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل ڈیرہ غازی خان کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

گریڈ19 ترقی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...