جناح نیول بیس کا ترقیاتی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،ایڈمرل ظفر محمود

جناح نیول بیس کا ترقیاتی منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،ایڈمرل ظفر محمود

اسلام آباد (آئی این پی) نیول ہیڈ کوارٹرز میں جناح نیول بیس اورماڑہ بورڈ کا 63واں اجلاس منعقد ہوا‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ جناح نیول بیس کی بحری دفاعی اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے‘ نیول چیف نے جناح نیول بیس کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارترز میں جناح نیول بیس اورماڑہ بورڈ کا 63 واں اجلاس منعقد ہوا۔ پاک بحرین کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جناح نیول بیس اورماڑہ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے جناح نیول بیس کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیول چیف

مزید : صفحہ آخر