چیف جسٹس پاکستان کا سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان کا سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے صوبہ سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس پا کستا ن نے دودھ کی پیداوار کیلئے بھینسوں کو ٹیکے لگانے پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے،جبکہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ناقص دودھ کی فروخت کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کیمیکل کو دودھ بتا کر نہیں بیچنے دیں گے ۔ جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سندھ میں ڈبے بھی کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطا بق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ناقص دودھ کی تیاری اور فروخت کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کیس کی سماعت ہفتے کے روز کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

ناقص دودھ نوٹس

مزید : صفحہ آخر