جے یو آئی کا آصف زرداری، بلاول اور مراد علی شاہ سے مقابلے کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان
جیکب آباد(آئی این پی)جے یو آئی نے آئندہ انتخابات میں آصف زرداری، بلاول بھٹوزرداری اور مراد علی شاہ سے مقابلے کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے آئندہ انتخابات میں سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مقابلے کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ، جے یوآئی کی جانب سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی سابق صدر آصف علی زرداری، جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی رہنما انجینئر عبدالرزاق لاکھو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مد مقابل امیدوار ہونگے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما انجینئر عبدالرزاق لاکھو نے اس سلسلے میں جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام بیدار ہوجائے اور سندھ دشمنوں کے خلاف اپنا ووٹ استعمال کرکے ان کو شکست دیں۔
ناموں کا اعلان