خیبر ایجنسی،باڑہ پولیٹیکل انتظامیہ کا تحصیل آفس 12سال بعد دوبارہ کھل گیا

خیبر ایجنسی،باڑہ پولیٹیکل انتظامیہ کا تحصیل آفس 12سال بعد دوبارہ کھل گیا

خیبرایجنسی(صباح نیوز)خیبر ایجنسی باڑہ پولیٹیکل انتظامیہ کے تحصیل آفس کو 12سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ دہشت گردی کے باعث باڑہ میں کاروبار زندگی معطل تھا لیکن امن بحالی کے بعد زندگی معمول پر آگئی۔کشیدہ حالات کے باعث سول انتظامیہ کے اہلکار تمام امور خیبر ہاوس پشاور سے سرانجام دے رہی تھی، امن بحال ہونے کے بعد 12سال بعد تحصیل افس کو دوبارہ پشاور سے باڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پاک فوج کے کامیاب آپریشنز کے بعد یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے۔باڑہ پولیٹیکل انتظامیہ کی تحصیل کھلنے سے عوام میں خوشی پائی جاتی ہے، اب انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے پشاور کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔ باڑہ کے عوام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے انکا کافی نقصان ہوا ہے، اب حکومت ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور توجہ دیں۔

خیبر ایجنسی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...