آئی جی پولیس کی تبدیلی انتظامی مسئلہ ہے، وزیراطلاعات سندھ

آئی جی پولیس کی تبدیلی انتظامی مسئلہ ہے، وزیراطلاعات سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس کی تبدیلی انتظامی مسئلہ ہے تمام پولیس افسران نے قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔سید ناصر شاہ نے کہاکہ عبدالمجید دستی سے بھی اچھے کی امید رکھنی چاہیے، امن وامان کی بحالی میں سب افسران نے اہم کردار ادا کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قصور میں تواتر کے ساتھ ایسے واقعات ہورہے ہیں شوباز شریف کام نہیں ایکٹنگ کرتے رہتے ہیں ان کی صرف شعبدہ بازی ہے۔ ماڈل ٹاؤن کی طرح مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پرامن مظاہرین جو انصاف مانگنے نکلے تھے ان پر فائرنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
وزیر اطلاعات سندھ

Back to C

مزید :

صفحہ آخر -