کراچی اے ٹی ایم سکمنگ کیس ، دو چینی باشندے 3روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے


کراچی (ّ مانیٹرنگ ڈیسک )عدالت نے اے ٹی ایم سکمنگ کیس میں گرفتار دو چینی باشندوں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔کراچی میں چند ماہ قبل اے ٹی ایم سکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے حکام کئی ہفتوں سے ملزمان کی تلاش میں مصروف تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالسلام شیخ کے مطابق دونوں چینی باشندے نجی بینک کی اے ٹی ایم میں سکمنگ ڈیوائس لگارہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف بینک مینجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی اے نے دونوں ملزموں کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزم انگریزی بول نہ ہی سمجھ سکتے ہیں ا ن کا 8 سے 10 افراد کا گروہ ہے۔پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں کے گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کتنی دیر میں سکمنگ ڈیوائس انسٹال کرتے تھے؟ اس پر بینک مینجر نے بتایا کہ ملزم 30 سے 40 سیکنڈ میں ڈیوائس نصب کرتے تھے۔بینک مینجر نے عدالت کو مزید بتایا کہ کچھ دنوں سے ملزموں کی مشکوک سرگرمیاں ریکارڈ ہوئی تھیں۔عدالت نے کہا کہ عوام کا بہت نقصان ہوا ہے آئندہ سماعت پرپیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
چینی ملزم

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...