ایکو اڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دیدی

ایکو اڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دیدی
 ایکو اڈور نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دیدی

  

کیوٹو(آئی این پی)جنوبی امریکی ملک ایکواڈور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو شہریت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے میڈیا نے رپورٹ میں کہاہے کہ حکومت نے جولیان کو شہریت دے کر پاسپورٹ جاری کردیا۔ جولیان سویڈن اور امریکا کو مطلوب تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے لندن میں ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لے رکھی تھی۔امریکا اور دیگر ملکوں کی خفیہ معلومات جاری کرنے پر امریکا سمیت کئی ملک اسانج سے ناراض ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس نے وکی لیکس کے ذریعے عوام تک حقائق پہنچائے اور وہ اس کوشش میں کامیاب ہوئے۔ اسانج کافی برسوں سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن ایکوڈور کے پرچم کے رنگوں کا لباس پہن کر ثابت دیاکہ وہ ایکوڈور کے شہری بن چکے ہیں۔

شہرت

مزید : صفحہ آخر