ننھی زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے : شہزاد رائے
کراچی(این این آئی)معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہاہے کہ زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے ،ملک میں ہر پانچواں بچہ زیادتی کا شکار ہورہا ہے۔ کراچی پریس کلب میں گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد رائے نے قصور سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ زینب تو دنیا سے چلی گئی لیکن ہمیں بچوں کے تحفظ کیلئے سوچنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے سکولوں میں بچوں کوآگاہی ضروری ہے بچوں سے زیادتی میں90فیصدقریبی لوگ ملوث ہوتے ہیں ۔شہزاد رائے کے مطابق والدین اور بچوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہونی چاہئے۔
شہزاد رائے