کرامت کالونی کے مکینوں کاگیس کی بندش کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج
لاہور (خبرنگار) مصطفی ٹاؤن کی آبادی کرامت کالونی کے مکینوں نے گزشتہ روز گیس کی بندش کے خلاف وحدت روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین نے گھروں کے برتن اٹھا رکھے تھے اور مظاہرہ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کے گھروں میں گیس نہیں آرہی ہے۔ اور مہنگے داموں لکڑیاں اور ایل پی جی گیس خرید کر گھروں کے چولہے گرم کر رہے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس حکام کو بار بار شکایات کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود متعلقہ افسران ٹس سے مس نہ ہیں۔ حکمرانوں نے نوٹس نہ لیاتو وحدت روڈ بلاک کر کے دوبارہ احتجاج کریں گئے۔
کرامت کالونی