ننکانہ صاحب ، پتو کی میں پرامن احتجاج دھرنا،زینب کے لئے فاتحہ خوانی

ننکانہ صاحب ، پتو کی میں پرامن احتجاج دھرنا،زینب کے لئے فاتحہ خوانی

ننکانہ صاحب 228 پتو کی (نمائندہ خصوصی 228نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام قصور میں ہونے والے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف بیری والا چوک ننکانہ صاحب میں پرامن احتجاج کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر معصوم بچی کوبداخلاقی کا نشانہ بنانے اور اس کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار وں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا گیا ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی لاہور کامران کی زیر قیادت میں بھی قصور واقعہ کے خلاف بیری والا چوک میں احتجاجی دھرنا دیا گیا اور معصوم زینب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ گورنمنت گورونانک پوسٹ گریجویٹ کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل پروفیسرمختار احمد، اساتذہ اور طلباء کی طرف سے بھی مذکورہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرامن احتجاج کیا گیا۔پتوکی سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس کے عہدیدار وں اور ارکان نے قصور میں سات سالہ بچی زینب کی اغواء کے بعد قتل اور احتجاج کرنے والے دو افراد کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا۔ صدر یونین آف جرنلٹس رانا محبوب احمدکی قیادت میں ضلع قصور سات سالہ بچی زینب کے اغوا کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس فائرنگ سے دوافراد کے مارے جانے اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی بھی شدید مذمت کی۔ اس افسوس ناک واقعہ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ قوم کی بیٹیوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جاسکے۔ واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے رہنماؤں حاجی رانا طارق، رانا الماس لیاقت اور سینکڑوں طلباء کے ساتھ احتجاجی جلوس نکالا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور زینب کے قاتلوں کو فوری پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر صدر مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس رانا محبوب احمد ، عبدالشعبان چیرمین ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ، چوہدری محمد اشفاق، طارق منیر، حاجی ظفر اقبال ، کرامت وٹو ، صدی احمد ، محمد عمران انور، ڈاکٹر اکبر علی ، ڈا کٹرذوالفقا رعلی ،اصغر شہزاد، منیر احمد سیفی،قمر بلال چوہان، چو دھری فاروق احمد، ایم رانا انجم، وسیم آفتاب خاں ، رانا عاشق،محمد نوید جنجوعہ اور دیگر موجود تھے۔

احتجاج

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...