برہان مظفر کے بھائی نے 12ویں کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر لیا


سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں شہید محمد افضل گورو کے بیٹے غالب نے بارھویں جماعت کا امتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کر لیا ہے۔غالب افضل نے بورڑ آف سکول ایجوکیشن سرینگر کے تحت ہونے والے بارھویں کے امتحان میں کل 500 میں سے 441 نمبر حاصل کیے ہیں ٗ دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں نے غالب کو سوشل میڈیا پر اس شاندار کامیابی پر خوب سراہا ٗ غالب نے سرینگر سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روز نامے کو بتایا کہ خوشی کے اس موقع پر اسے اپنے شہید والد بہت یاد آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والد اس وقت زندہ ہوتے تو پڑھائی میں شاندار کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔
امتحان پاس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...