بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے پی کے ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کی منظوری دیدی

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے پی کے ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے پی کے لئے ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے۔ پا اعلامیہ کے مطابق پیپلزلیبر بیورو کے پی صوبے کے لئے محمد اسلم عادل صدر، باز محمد خان جنرل سیکریٹری اور لال بادشاہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ پیپلزپارٹی ڈاکٹرز فورم کے پی کے صوبائی صدر ڈاکٹر نثار احمد خان، جنرل سیکریٹری کے لئے ڈاکٹر داؤد خان اور اطلاعات سیکریٹری کے لئے ڈاکٹر فہیم خان۔ مینارٹی ونگ کے پی کے لئے صدر نصیب چاند، جنرل سیکریٹری یاسر بھٹی اور اطلاعات سیکریٹری عارف مسیح۔ پیپلزکلچر ونگ کے پی کے لئے صدر خواجہ یاور نصیر، جنرل سیکریٹری طاہر عباس اور اطلاعات سیکریٹری منصور ظفر جبکہ پیپلزیوت آرگنائزیشن کے صوبائی صدر کے لئے ملک امجد، جنرل سیکریٹری سمیع خان اور سیکریٹری اطلاعات حنیف خان۔ پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صوبائی صدر رشید عباسی، جنرل سیکریٹری کے لئے ریاض یوسفزئی اور سیکریٹری اطلاعات انعام اللہ داؤدزئی شامل ہیں۔ تمام عہدیدارون کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے جاری کر دیا ہے۔

پی پی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...