قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کا118 واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا
اسلام آباد، عارف والا(آن لائن ) قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کا118 واں یوم پیدائش 14 جنوری کو منایاجائے گا وہ14 جنوری1900 کو جالندھر میں پیدا ہوئے وہ معروف شاعر اورنثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی حفیظ جالندھری کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریبات انعقاد پذیرہوں گی ۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے وہ21 دسمبر1982 کو82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ۔
حفیظ جالندھری