لندن میں بھارتی صحافیوں نے ہوٹل کے چمچ چرالیے،50 پاؤنڈ جرمانہ

لندن میں بھارتی صحافیوں نے ہوٹل کے چمچ چرالیے،50 پاؤنڈ جرمانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے صحافیوں نے بھارت کی عزت خاک میں ملادی اور کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچ چرانے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔آؤٹ لک کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اِن دنوں لندن کے دورے پر ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ گئے ہوئے ایک بنگالی اخبار کے رپورٹر نے کانفرنس ہال میں کھانے کے دوران میز پر سے ایک چمچ اٹھایا اور اپنی جیب میں منتقل کردیا۔اس حرکت سے دیگر صحافی بھی متاثر' ہوئے اور انہوں نے بھی چاندی کے چمچ اٹھا کر اپنی اپنی گود میں موجود بیگوں اور پرس میں رکھ لیے۔لیکن ان صحافیوں کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی چوری ہوٹل میں لگے خفیہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہورہی ہے۔جب ہوٹل کے سیکیورٹی عملے نے اس واقعے کی نشاندہی کی تو زیادہ تر صحافیوں نے چاندی کے برتن واپس کردیئے لیکن ایک صحافی نے یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی ہے، حالانکہ کیمرے میں ان کا یہ 'کارنامہ' بخوبی ریکارڈ ہوچکا تھا۔ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے 50 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔

چمچ چرالیے

مزید : صفحہ آخر