زینب کیساتھ بداخلاقی اور بہیمانہ قتل کیخلاف کراچی میں بھی مظاہرے


کراچی (این این آئی)قصور میں سات سالہ بچی زینب کے ساتھ ذیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے،زینب کے قتل کی عدالتی تحقیقات اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ۔ا س موقع پر نعرے بازی بھی کی گئی ۔
کراچی/مظاہرے

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...