سعودی قونصلیٹ کراچی نے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی31جنوری تک کی مہلت اچانک ختم کر دی

سعودی قونصلیٹ کراچی نے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی31جنوری تک کی مہلت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی قونصلیٹ کراچی نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی31جنوری تک کی مہلت اچانک ختم کر دی،فنگر پرنٹس کے بغیر عمرہ ویزہ کے لیے پاسپورٹ لینے سے انکار،تا ہم اسلام آباد قونصلیٹ میں ابھی تک فنگر پرنٹس کے بغیرپاسپورٹ وصول کیے جا رہے ہیں ،کراچی سعودی قونصلیٹ نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق فوری طور پر حج و عمرہ کے لیے جانے والوں کے لیے بائیو میٹرک لازمی کر دیا گیا ہے اس کے بغیر ویزے نہیں لگیں گے،حج ویزہ کے بائیو میٹرک کے لیے کوئی فیس نہیں ہو گی البتہ عمرہ زائرین سے بائیو میٹرک کی فیس سات امریکی ڈالر ہو گی جو اعتماد کارپوریشن موقع پر وصول کر سکے گی،کراچی قونصلیٹ کی طرف سے اچانک فنگر پرنٹس کے لازمی کیے جانے کے بعد بحران کی کیفیت پائی جا رہی ہے درجنوں پاسپورٹ رکے ہوئے ہیں اور ان کی روانگی مشکوک ہو گئی ہے،سعودی قونصلیٹ نے مزید وضاحت جاری کی ہے کہ عمرہ زائرین کو تکلیف سے بچانے کے لیے فنگر پرنٹس لینے والی کمپنی اعتماد کارپوریشن نے ملک بھر میں مزید24سنٹر قائم کر دئیے ہیں جہاں فوری کام شروع ہو گیا ہے یاد رہے اعتماد کارپوریشن کی طرف سے عمرہ زائرین سے لیے جانے والے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ سعودی ائیرپورٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہے جس کی وجہ سے عمرہ و حج پر جانے والوں کے فنگر پرنٹس سعودی ائیر پورٹس پر دوبارہ لیے جاتے ہیں ۔
مہلت ختم

مزید :

صفحہ آخر -