بچوں سے بد اخلاقی واقعات کا انسداد وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم


کراچی(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو بچوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر د یں، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بچوں سے بد اخلاقی کے واقعات کے سدِباب کیلئے خصوصی ڈیسک ،کمپلینٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے جہاں 7،24 شکایت وصول کی جائیں گی۔ بچوں سے ہونیوالی کسی بھی قسم کی زیادتی سے متعلق فون نمبرز 02199202080, 02199202081, 02199207568, 02199207394 اور 919 پررابطہ کرکے شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، جن کے ازالے کیلئے سیل میں موجود اہلکار فوری کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ زینب اس قوم کی بیٹی تھی جس کیساتھ ہونیوالی درندگی نے ہم سب کو جھنجھوڑ دیا ہے، ایسے افسوسناک واقعات روکنے کیلئے قانون کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے۔ سندھ کے تمام سکولوں میں بچوں کو جنسی ذیادتی سے بچنے کیلئے تیار اور والدین کو بھی آگاہی مہم کا حصہ بنانے سمیت بد اخلاقی کو رپورٹ کرنے کی بھی آگاہی دی جائے ۔ اس حوالے سے اساتذہ کو بھی تربیت دی جائے۔
خصوصی ڈیسک

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...