سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سے منسوب احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سے منسوب احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کردی

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سے منسوب احمد رضا قصوری کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد رضا قصوری نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بات بیان کی ہے سرکاری میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر آنے والی خبر کا حوالہ دیا تھا وائرل ہونے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے احمد رضا قصوری نے سوشل میڈیا کا ذکر کیے بغیر خبر کو چیف جسٹس سے منسوب کیا یاد رہے اس سے قبل سنیئر وکیل احمد رضا قصوری نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرنے گیا تو چیف جسٹس نے مجھے بتایا کہ قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی سات سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سپریم کورٹ

مزید : صفحہ آخر