تحریک انصاف امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن پراختلافات

تحریک انصاف امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن پراختلافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آئی این پی) پی ٹی آئی امریکہ کے عہدیدار وں امجد نواز صدیقی،زمان آفریدی،خورشید احمد نے امریکہ میں انٹرا پارٹی انتخابات رکوانے کیلئے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا درخواست گزاروں نے موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی امریکہ نے پہلے سے بنائی گئی ارکان کی فہرست کے مطابق ہزاروں افراد سے ماہانہ رکنیت کی مد میں واجبات اکٹھے کئے گئے لیکن ان واجبات کو کن کاموں کیلئے استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی امریکہ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا لہذادرخواست گزارکو اس بات کی تشویش ہے کہ کسی قانون کے بغیر اگر پی ٹی آئی امریکہ ان افراد سے رقوم حاصل کررہی ہے جو جماعت کے ممبر بھی نہیں ہیں اس لئے ان متنازع امور میں پی ٹی آئی امریکہ کا خود کو ملوث کرنا پوری پی ٹی آئی امریکہ کی تنظیم کو خطرے میں ڈال دیتا ہے اور اس کی انکوائری کا پول کھول دیتی ہے جو بیرون ملک سے حاصل کی جاتی ہیں۔ان واقعات سے قبل اس امر کی کوشش کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی امریکہ کی غلطیوں کی اصلاح کی جائے اور ان امیدواروں کو کھڑا ہونے سے روکا جا سکے جو اس کے اہل ہی نہیں ہیں۔اس امر پر بھی زور دیا گیا اور کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی امریکہ نے رکنیت حاصل کرنے کیلئے جو طریقہ کار اپنایا تھا اس کو بھی واضح کیا جائے اور یہ پتہ لگایا جائے کہ امیدوار کو پارٹی رکنیت دینے سے پہلے کیا معیار طے کیا جاتا ہے، خاص کر اس رکنیت کے جاری شدہ طریقہ کار کاجائزہ لیا جائے، عدالت نے پی ٹی آئی امریکہ کے عہدیداروں اور ایل ایل سی سے جواب طلب کرلیا ہے، حکم امتناعی کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل بھی روک دیا گیا ہے اور نئے عدالتی احکامات کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ٹی آئی امریکہ

مزید :

صفحہ آخر -