2017ء میں 1465خواتین سے بداخلاقی ، 769نو عمر بچیاں تھیں

2017ء میں 1465خواتین سے بداخلاقی ، 769نو عمر بچیاں تھیں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں 2017 ء کے دوران 1465خواتین کو بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا ۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق1465 میں سے نصف سے زائد یعنی769 نو عمر بچیاں تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء کے دوران اجتماعی بد اخلاقی کے 21 واقعات میں ملزم متاثرہ فرد کی جان پہچان والے تھے، 5 کیسز میں قریبی رشتے دار ملوث پائے گئے۔اعداد وشمار کے مطابق ایک واقعہ میں استاد جبکہ2 واقعات میں پڑوسی ملوث نکلے، ا 177 واقعات میں محلے دار ملزم تھے ۔2017 میں دل دہلادینے والے اجتماعی بد اخلاقی کے واقعات کی تعداد 447 رہی جبکہ 118 مرد بھی نشانہ بنے۔ہیومن رائٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 447 واقعات میں سے 343 کا مقدمہ درج ہوا ،عدالتوں میں ایسے صرف 169 مقدمات میں پیشرفت ہوئی ۔ایچ آر سی پی کے ڈیٹا کے مطابق 2017 میں 530 کم عمر بچیوں کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات ہوئے، 250 مردوں کے ساتھ بھی بد اخلاقی کی گئی۔ایسے 699 واقعات کی ایف آئی آر درج ہوسکی جبکہ 11 مقدمات کی پولیس رپورٹ تک درج نہ ہو پائی، 558 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت رہے۔

مزید : صفحہ آخر