مکہ مکرمہ ،گھر میں آتشزدگی سے5 افراد جاں بحق، 5 زخمی

مکہ مکرمہ ،گھر میں آتشزدگی سے5 افراد جاں بحق، 5 زخمی

مکہ مکرمہ (آئی این پی )مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ سے متصل ضلع شرائع المجاھدین میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کولپیٹ میں لے لیا زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سعودی شہری دفاع کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پہلے عمارت میں رکھے فرنیچر میں لگی جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی اور کمروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، عمارت میں افریقی خاندان رہائش پذیر تھا ، تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...