آئندہ حکومت میں نواز شریف اپوزیشن میں ہونگے : آصف زرداری

آئندہ حکومت میں نواز شریف اپوزیشن میں ہونگے : آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوابشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے آئین میں ٹیکنو کریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ، عام انتخابات قبل از وقت ہوتے نظر آ رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کوئی غیر آئینی قدم اٹھائے گی اور نہ کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت کرے گی۔گز شتہ روز میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا پیپلز پارٹی 73 کے آئین کی بانی جماعت ہے ، آئین میں ٹیکنو کریٹس حکومت کا کوئی ذکر نہیں ،ہماری خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر حکومتی بی ٹیم کی کوتاہیوں سے حکومت چلتی نظرنہیں آرہی۔ میر ے خیال میں سینیٹ الیکشن وقت پر ہوجائے گا جبکہ عام انتخابات میں اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو نوابشاہ سے الیکشن لڑوں گا۔زینب کے قتل پر آصف زرداری نے کہا قصور میں معصوم بچی کا قتل شہباز حکومت کی ناکامی ہے،پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ، وز یر اعلیٰ پنجاب رات کے اندھیرے میں تعزیت کرنے قصورپہنچے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قصور واقعے میں ملوث تمام ملزموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔بانی متحدہ سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا وہ آج کل ٹی وی پر نہیں سوشل میڈیا پر آتے ہیں ہماری عمر سوشل میڈیا والی نہیں ، مستقبل میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان بانی متحدہ کیساتھ مل بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے طاہر القادری کے ہم خیال ہیں اور ان کے احتجاج میں ساتھ ہوں گے۔ آئندہ حکومت میں نواز شریف اپوزیشن میں ہونگے۔ قبل از وقت انتخا با ت نہیں ہونے چاہئیں۔ امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات نہ رکھنا حماقت ہے، امریکہ سے ٹریڈ زیادہ نہیں رہی لیکن امریکی پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ میاں صاحب کی بی ٹیم میں کوئی ایسا شخص نہیں جو امریکہ سے بہتر تعلقات رکھ سکے، میرا اگر بلوچستان حکومت گرانے میں کوئی ہاتھ ہوتا تو پھر پنجاب حکومت کو بھی خطرہ ہونا چاہئے تھا۔ وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے سے اجتناب کرکے گنے کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچایا، ہم برداشت کر کے آگے چلتے رہیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے مسائل کو دیکھ رہے ہیں ، نوابشاہ کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی نے بہت کام کیا ہے، صاف پانی کی فراہمی کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
زرداری

مزید :

صفحہ اول -