مشکل حالات اور دہشتگردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے : احسن اقبال

مشکل حالات اور دہشتگردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے : احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نامساعد حالات اور دہشت گردی کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ، رواں سال جی ڈی پی کی شرح 6فیصد تک لے جائیں گے، حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان 2025 تک دنیا کے ٹاپ 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ آغا خان یونیورسٹی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجرا پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں آغا خان یونیورسٹی ایکنومیک ایم پیکٹ پروگرام کا مہمان خصوصی ہوں، آغا خان یونیورسٹی ایک بہت بڑا ادارہ اور نام ہیں، ایسے سٹڈیز معاشرے کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔ آغا خان یونیورسٹی نے بہت بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کیا ہے، یونیورسٹی صرف تعلم کی لیے نہیں ریسرچ کے لیے بھی ہے، آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں بہتر تعلیمی نظام پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیز کو معاشرے میں غریب طبقے کو بھی دیکھنا چاہتے تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکے، یونیورسٹیز کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنا چاہیے، ٹیکنالوجی ہماری زندگی میں بہت سی تبدیلی لا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے آغا خان یونیورسٹی نے بھی بہتر انداز میں کام کیا، یونیورسٹیز کے طالب علموں کے اندر لیڈر شپ کی بھی کوالٹی ہونی چاہیے، اچھی لیڈر شپ معاشرے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں، ایک ادارے کی گورننس اس ادارے کی لیے اچھا ثابت ہوتی ہے۔ پرنس کریم آغا خان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں کام کیا۔ پاکستان میں اعلی تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہم نے کام کرنا ہے۔ پاکستان کو ہم نے ایک کوالٹی ایجوکیشن سسٹم لا کر دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کہا جاتا ہے تھا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے، آج پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دہشت گردی کی واقعات میں کمی آئی ہے۔پہلے کہا جاتا تھا کہ پاکستان میں بجلی نہیں ہے آج ہمارے پاس بجلی بھی ہے، پاکستان 2025 تک دنیا کے ٹاپ 25 ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیض رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغا خان یونیورسٹی پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تین لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے، پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق کرنے والے 70 فیصد سینئر محقق آغا خان کے ادارے سے وابستہ ہیں۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول