ڈی پی او نے لاش ملنے پر 10ہزارروپے انعا م طلب کیا،زینب کے چچا کاانکشاف

ڈی پی او نے لاش ملنے پر 10ہزارروپے انعا م طلب کیا،زینب کے چچا کاانکشاف

قصور(آئی این پی ) قصو ر میں اغواء و ز یا دتی کے بعد قتل ہو نے والی معصوم 7سا لہ ننھی کلی زینب کے چچا حافظ عدنان نے الزام عائد کیا ہے کہ قصور کے سابق ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے زینب کی لاش ملنے پر دس ہزار رو پے انعا م طلب کیا، جمعرات کے روز حا فظ عد نا ن نے کہا کہ سا بق ڈی پی او قصو ر نے زینب کی لا ش تلا ش کر نے وا لے پو لیس اہلکار کیلئے دس ہزار رو پے انعام طلب کیا جس پر انتہا ئی دکھ ہوا۔پنجاب پو لیس کا رو یہ دل دہلا دینے سے کم نہیں ہے اور اس پر انتہا ئی افسو س ہوا۔اس با ت پر ہمارے جذبات بھڑکے ہیں ۔ سفاک قاتل کو پکڑ نے کی بجا ئے ڈی پی او یہ کہہ رہا ہے کہ دس ہزار روپیہ پولیس اہلکار کو دید یں ۔ ہمارے اوپر ظلم کا پہاڑ ٹوٹا ہوا ہے اور پولیس افسر ہم سے دس ہزار روپے مانگ رہا ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...