سانحہ قصور ، سندھ اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرار داد منظور

سانحہ قصور ، سندھ اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی،آن لائن،این این آئی)سندھ اسمبلی نے قصور میں کمسن بچی زینب کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ پر مذمتی قرار اتفاق رائے سے منظور کر لی جبکہپاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا ء اور سینیٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے قصور میں کمسن بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ پر مذمتی قرار اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس جرم میں ملوث شخص کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ قرار داد میں زینب کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ زینب کے ساتھ جو بھیانک واقعہ رونما ہوا ہے ، وہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک سبق ہے ۔ ہم سب کو اپنے بچوں کو ایسے درندوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ یہ قرار داد سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو ، مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی ، تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیاء ،پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیرالنساء مغل اور ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو نے پیش کی۔دوسری جانبپاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے قصور واقعے پر سینیٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کرایا جبکہ پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی عمران ظفرلغاری، شازیہ مری، بیلم حسنین، نفیسہ شاہ اورعذرا فضل نے قصور واقعے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ توجہ دلاؤ نوٹس اور تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ واقعہ حکومت وقت کی طرف سے ناکافی انتظامات کی طرف اشارہ کرتا ہے، افسوس ہے کہ قصورمیں بار بار ایسے گھنانے جرم دہرائے جا رہے ہیں،مجرمان کو جلد از جلد پکڑ کر عبرت ناک سزا دی جائے،ایک سال میں قصور میں اس طرح کے 10واقعات پیش آئے ہیں،ان واقعات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا لہٰذا اس واقعے سمیت تمام ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات ضروری ہے۔
نوٹس/مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا 51واں سیشن آج شروع ہو گا،اجلاس میں قصور واقعے اور امریکی صدر کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر بحث اور اس کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیگی جبکہ فاٹا ریفامز سے متعلق بل اس بار بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ کئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات نے قصور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
رپورٹ طلب

Back

مزید :

صفحہ اول -