قصور میں تاجربرادری کا ہڑتال ، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

قصور میں تاجربرادری کا ہڑتال ، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) امن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد انجمن تاجران نے معصوم زینب امین کے اغواء ،بد ا خلا قی اور قتل کیخلاف جاری ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ زینجرز کے 200اہلکاروں نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا ،گزشتہ ر ات گئے ہونیوالے مذاکرات میں امن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نے انجمن تاجران کو امن امان سمیت زینب امین قتل میں ملوث ملزموں کو گر فتا ر کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی جس پر انجمن تاجران نے ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ، یہ اہم اجلاس ڈی سی او آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سبنل نے کی جبکہ اجلاس میں امن کمیٹی ، تاجروں کے نمائندوں ، ضلعی انتظا میہ کے اعلیٰ افسران ،کمانڈر رینجرزقصور بریگیڈئر عاصم نے بھی شرکت کی ، قبل ازیں رینجرز اہلکاروں نے بکتر بند گاڑیوں کیساتھ شہر بھر میں فلیگ مارچ بھی کیا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...