بڈیانہ، دو سالہ حنان کو پولیس تلاش کرنے میں ناکام
بڈیانہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی پسرورکے محلہ امیدپورہ سے چار ماہ قبل اغوا ہونیوالے دو سالہ حنان کو پولیس تلاش کرنے میں ناکام،والدین پر غشی کے دورے، سماجی حلقوں کابچے کی بازیابی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پسرور کے محلہ امید پورہ کے رہائشی محنت کش محمد قیصرکا دو سالہ بیٹان حنان گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا،پولیس مقدمے کے اندراج میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی لیکن شدید عوامی احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیالیکن چار ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک پولیس بچے کو تلاش کرنے میں ناکام ہے،بچے کے والدین کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں،پسرورکے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔
دو سالہ حنان