چین ترقی میں معاونت کر رہا ہے،مشیر خزانہ

چین ترقی میں معاونت کر رہا ہے،مشیر خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی میں بھرپور معاونت کر رہا ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا مشترکہ وژن ہے، ٹیکنالوجی اور کاروباری اشتراک کثیر زرمبادلہ کا باعث بنے گا، فوٹان موٹرز اور ماسٹر موٹرز پاکستانی اور چینی کمپنیوں کا کامیاب اشتراک ہے۔ جمعرات کو مفتاح اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوٹان موٹرز اور ماسٹر پاکستانی اور چینی کمپنیوں کا کامیاب اشتراک ہے، کمپنیاں پاکستان میں پک اپ ، ٹرک ، بسیں، تیار کرکے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگی، سی پیک پا کستان اور چین کی قیادت کا مشترکہ وژن ہے، چین پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور معاونت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور کارو با ر ی اشتراک کثیر زرمبادلہ کا باعث بنے گا۔
مشیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -