مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن کا قیام ممکن ہو سکا : وزیر اعظم


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ ( کمانڈوز) کی وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صلاحیتوں اور قر بانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس جی کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے یہ مشکل گھڑی میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز چراٹ کے دورہ کے موقع پر کیا وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا پہلا دورہ تھا۔چراٹ پہنچنے کے بعد وزیرا عظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے انھیں بعد ازاں ایس ایس جی کے ڈھانچے، کارکردگی اور صلاحیتوں کے بارے میں ایس ایس جی کے سربراہ نے تفصیلی بریفنگ دی ، ایس ایس جی کمانڈوز نے اس موقع پر وزیر اعظم کے سامنے اپنی مہارتوں اور صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ پیراٹروپرز نے جمپ لگانے کا بھی مظاہرہ کیا جسے وزیر اعظم نے سراہا اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کے زیر استعمال ہتھیاروں کو خود بھی چلا کر دیکھا ایس ایس جی کے کمانڈوز اور افسران سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایس ایس جی کی کئی داستانیں پوشیدہ ہیں اور یہ فورس ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے ان کی محنت رنگ لائی ہے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کامیاب رہے ہیں کارگل سے لیکر سوات تک اور پھر آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب میں بھی ایس ایس جی کمانڈزو نے جس مہارت اور اعلی ترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور قربانیاں دی ہیں اس پر پوری قوم کو فخر ہے اور ان قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا ان کی قربانیاں مسلمہ ہیں اور پوری دنیا میں ایس ایس جی کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔
وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...