زینب کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہا


اسلام آباد (این این آئی)قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ بد خلاقی اور بہیمانہ قتل کی بین الاقوامی میڈیا پر بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی عالمی میڈیا بھی خاموش نہ رہا ،بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ زینب کو بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم ملزم نے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا ۔برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لرزہ خیز واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملز موں کو ابھی تک پکڑا نہیں گیا لیکن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے نتیجے میں 2 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں۔نیو یارک ٹائمز نے بھی واقعہ کی مذمت کی ٗ نیویارک ٹائمز نے قصور میں 2 سال قبل ہونے والے واقعات میں ملوث افراد کو سزا نہ دینے پر تنقید کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے زینب کے والد کے الفاظ کو دہراتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی، ٗالجزیرہ کے مطابق زینب کو پاکستان کے ضلع قصور کے مصروف بازار سے اغواکیا گیا ٗتشدد کے بعد قتل اور پھر گندگی کے ڈھیر سے لاش کا ملنا انتہائی افسوسناک ہے۔
عالمی میڈیا

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...