غیرملکی فنڈنگ کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج

غیرملکی فنڈنگ کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پرخارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پی پی پی اور (ن) لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ جمعرات کوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ممنوعہ اور غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان فیصلے کی روشنی میں وہ ان معاملات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہی متعلقہ فورم ہے۔ اس پر عدالت نے اپنا مختصر حکم سنایا اور واپس لینے کی بنیاد پر دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔
درخواستیں خارج

مزید :

صفحہ اول -