کھوئی رٹہ سیکٹر، بھارتی فوج کی فائرنگ ، 60سالہ خاتون شہید

کھوئی رٹہ سیکٹر، بھارتی فوج کی فائرنگ ، 60سالہ خاتون شہید

کھوئی رٹہ (آن لائن ) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں پیر خانہ پھلنی انڈین آرمی کی فائرنگ، بزدل انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 60سالہ بوڑھی خاتون شہید ہوگئی ۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی گاؤں پیر خانہ پھلنی پرانڈین آرمی نے بلااشعال فائرنگ کی انڈین آرمی سول آبادی کو نشانہ بناتی رہی فائرنگ سے 60سالہ بوڑھی خاتون حسن بی بی زوجہ فرزند علی قوم گجر ساکن پیر خانہ پھلنی بائیں کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے کر گنوں کو خاموش کرا دیا۔

شہید

مزید : صفحہ اول