ٹاؤن شپ: پیزا شاپ میں آتشزدگی، سامان خاکستر

ٹاؤن شپ: پیزا شاپ میں آتشزدگی، سامان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقع پیزا شاپ میں آگ لگ گئی،دکان کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع پیزا شاپ میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے سے دکان میں موجود سارا سامان جل گیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے لگی جس نے ساری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ملازمین نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -