احمد آباد میں پتنگ بازی فیسٹیول کلبھوشن کی تصویر والی پتنگ اڑائی گئی

احمد آباد میں پتنگ بازی فیسٹیول کلبھوشن کی تصویر والی پتنگ اڑائی گئی

احمد آباد (آئی این پی) بھارت کے شہر احمد آباد میں 29 واں بین الاقوامی پتنگ بازی فیسٹیول ہوا، اس فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔اس فیسٹیول میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی تصویر والی پتنگ بھی اڑائی گئی اور پاکستان سے اسے رہا کرنے کی اپیل کی گئی۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپا نے بھی پتنگ بازی کی۔فیسٹیول میں دنیا کے44 ممالک سے تعلق رکھنے والے پتنگ بازوں نے حصہ لیا اور رنگ برنگی پتنگیں اڑائیں۔ بھارت کی 20 مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پتنگ بازی میں حصہ لیا۔پتنگ سازوں نے منفرد قسم کی پتنگیں متعارف کرائیں ۔انڈونیشیا سے آنے والی سرگیوٹو نے احمد آباد کے سکول کے بچوں کے ساتھ سیلفی لی۔لوگ امرتسر لوہری فیسٹیول میں شرکت کے لیے شاپنگ کرتے ہیں جو پنجاب میں ہر سال 13 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پتنگوں کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

پتنگ بازی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...