پاکستان متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق


اسلام آباد (آئی این پی)مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذہب اور دوستی کی بنیاد پر قریبی تعلقات ہیں۔ جمعرات کو مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مذہب اور دوستی کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات ہیں، متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ کررہا ہوں، باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پرعز م ہیں ۔
ناصر خان جنجوعہ

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...