راولپنڈی ، اغوا کا ڈرامہ رچانیوالے ، 5ملزمان گرفتار ، مغوی بازیاب تاوان کی رقم برآمد


راولپنڈی( جنرل رپورٹر)قیمتی موبائل اور موٹرسائیکل لینے کیلئے رقم کے حصول کیساتھ کالج سٹوڈنٹ نے ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا لیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے تاوان طلب چھ لاکھ روپے وصول کر لئے۔ پولیس نے ماسٹرمائینڈ اور مغوی سمیت پانچ ملزما ن کو گرفتار کر لیا ،تاوان کی رقم بھی بر آمد کرلی گئی ، ڈی ایس پی سول لائن کاظم نقوی نے ایس ایچ او تھانہ ائرپورٹ احسن کیانی اور سب انسپکٹر راجہ محمد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے بتایا کہ نجی کالج کے طالب علم سترہ سالہ شاہیر طارق کے والد طارق پرویز نے پولیس کو مقدمہ درج کر ایا کہ اس کے بیٹے شاہیر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے اور فیس بک پر چھ لاکھ روپے تاوان مانگا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے ایس پی سید علی کی براہ راست نگرانی میں سی پی او اسرار عباسی نے ایک ٹیم تشکیل دی ،اس کیس میں مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لئے تاوان کی رقم پنڈی بورڈ کے دو لڑکوں نے رقم وصول کی۔ اس کیس میں ایف آئی اے کے سائیبر کرائم ونگ سے مدد لی جنہوں نے فیس بک سے آئی ڈی اور آئی پی ایل ایڈریس حاصل کیا اور اسکے بعد پہلے قاسم کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان محمد یاسر عباس طلال،عبدالخالق سکنہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی کو گرفتار کیا جن کی نشاہدہی پر محمدشاہیرطارق کو اڈیالہ روڈسے برآمد کیا جن کی نشاندہی پر موٹر سائیکل رقم مبلغ2لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون مالیتی 60ہزار عبدالخالق سے فون مالیتی 32ہزار روپے و کپڑے برآمد ہوئے جن سے انٹیروگیش ہوئی دوران تفتیش ثابت ہوا کہ شاہیر طارق نے موبائل فون S8مالیتی 65ہزار روپے کا خرید اوردیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے اغوا کا ڈرامہ کیا اور دیگر ملزمان کی مد د سے والد سے رقم 6لاکھ تاؤان لی او ر اسی رقم سے شاپنگ کی موٹر سائیکل، موبائل مالیتی 157000/-روپے کے پارچات وغیرہ لیے اعلیٰ ہوٹلز پر دیگر دوستوں کے ہمراہ کھاناوغیرہ کھایا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...