سند ھ اسمبلی : خرم شیر زمان کی تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار

سند ھ اسمبلی : خرم شیر زمان کی تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو اسٹریٹ ریسنگ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی ۔ خرم شیر زمان نے اپنی تحریک التواء میں کہا کہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی ریس کی وجہ سے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ سنگین مسئلہ ہے ۔ حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے تحریک التواء کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ تحریک التواء خلاف ضابطہ ہے ۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہاکہ دفعہ 144 کے تحت ریسنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ 300 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں اور ریسنگ کرنے والے 800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اسپیکر نے آغا سراج درانی نے تحریک التواء

مزید : کراچی صفحہ اول