سندھ اسمبلی :رقیہ سومرو کو خراج عقیدت کی قرار داد منظور

سندھ اسمبلی :رقیہ سومرو کو خراج عقیدت کی قرار داد منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما رقیہ خانم سومرو مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔ یہ قرار داد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سائرہ شاہلیانی نے پیش کی تھی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ رقیہ خانم سومرو پیپلز پارٹی کی بانی رکن اور عظیم خاتون تھیں ۔ انہوں نے آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کی ۔ ان کا تعلق غریب گھرانے سے تھا لیکن وہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی رکن بھی رہیں ۔ سائرہ شاہلیانی نے کہاکہ رقیہ خانم سومرو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ رقیہ خانم سومرو انتہائی محترم خاتون اور سچی سیاسی کارکن تھیں ۔ اس قرار داد کی منظوری کے بعد اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول