باجوڑ ،تحصیل چار منگ کے دو اقوام کے پہاڑی تنازعہ کیلئے جرگہ

باجوڑ ،تحصیل چار منگ کے دو اقوام کے پہاڑی تنازعہ کیلئے جرگہ

با جوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)باجوڑ ایجنسی پاک افغان بارڈر سے متصل علاقے تحصیل چہارمنگ کے دو اقوام کیدرمیان پہاڑ کے (بارہ سالہ) پُرانے تنازعے کو ختم کرنے کیلئے پولٹیکل انتظامیہ ،علاقائی مشران اورعمائدین کا جرگہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے تحصیل چہارمنگ کے دو اقوام ہلال خیل اور کمانگرہ اقوام کیدرمیان بارہ سل سے ایک پہاڑی پر تنازعہ چلا آرہا ہے گزشتہ روز پولٹیکل حکام نے تنازعے کو ختم کرنے کیلئے دونوں اقوام کیدرمیان صلح کرانے کیلئے ایک جرگہ تشکیل دیا گیاجن میں ملک قادر خان ،ملک ایاز ،ملک عبد العزیز ،ملک سلطان زیب ،ملک اسفندیار ،ملک فضل ربی ،ملک عمردراز و دیگر نے پولٹیکل ایجنٹ خار عامر خٹک ،اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ ناؤگئی انوار الحق اور تحصیلدار وکیل خان کی ہدایت پر متنازعہ پہاڑ کا دورہ کیا اور 12 سال پہلے دونوں قوموں کیدرمیان قائم کئے گئے حد بندی کا معائنہ کیا اس موقع پر دونوں فریقین کی رائے سُن لی گئی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کیدوران تحصیلدار وکیل خان نے کہا کہ جرگے کا مقصد دونوں اقوام کیدرمیان جاری تنازعے کو مزاکرات اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے عمائدین نے پہاڑ پر چڑھ کر دونوں قوموں کیدرمیان پرانے حد بندیوں کا جائزہ لیا اور دونوں فریقین کے بیانات کوسُن کر جرگہ فیصلہ کرے گا اس موقع پر امن و امان کوبرقرار رکھنے کیلئے باجوڑ لیویز اور سیکیورٹی فورسسز کے جوان موجود رہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...