معصوم زینب کیساتھ ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی گئی : اسفند یارولی


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعدقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم زینب کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہاء کی گئی ہے ننھی زینب کے واقعے نے پورے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ دار کو عبرت ناک سزا دی جائے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا رونماء ہونا عظیم قومی المیہ ہے ، اور زینب کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد پولیس نے بچی کو تلاش کرنے کی زحمت گوارا نہ کی ، پانچ دن میں مجرم گرفتار کیا جا سکتا تھا تاہم حکومتی بے حسی اور پولیس کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا ، اسفندیار ولی خان نے قصور واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی پولیس فائرنگ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ واقعے کے بعد پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سنگین بد انتظامی ہے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور غفلت اور فرائض میں لاپرواہی اور طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...