خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کیخلاف رٹ پٹیشن خارج


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین خان چمکنی اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکے گورنراقبال ظفرجھگڑا کے خلاف محمدخورشید خان ایڈوکیٹ کی رٹ پٹیشن خارج کردی فاضل بنچ نے جمعرات کے روز رٹ پٹیشن کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ اقبال ظفرجھگڑا پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے گورنربھی ہیں اور آئین کے تحت وہ بیک وقت دوعہدے نہیں رکھ سکتے کیونکہ آئین کے آرٹیکل101کے تحت دوعہدے نہیں رکھ سکتے بلکہ ایک عہدے کو چھوڑناہوگااس موقع پر وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منظورخلیل اوراقبال ظفرجھگڑاکی جانب سیدحازق علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے اورانہوں نے عدالت میں بیان حلفی دیا کہ اقبال ظفرجھگڑاکے پاس مرکزی جنرل سیکرٹری کاعہدہ نہیں ہے اورنہ ہی درخواست گذار نے اس حوالے سے رٹ کے ساتھ کوئی دستاویزلگائی گئی ہے کہ اقبال ظفرجھگڑامرکزی جنرل سیکرٹری ہیں لہذارٹ پٹیشن خارج کی جائے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن خارج کردی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...