خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال نے متفقہ طور پر محکمہ مال کے جملہ سٹاف کی اپ گرڈیشن کی سفارش پیش کی ۔ اس سلسلے میں محکمہ مال کی طرف سے باقاعدہ سمری محکمہ فنانس کو بھیج دی گئی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ دو ہفتوں کے اندر اندر مذکورہ سمری اپ گرڈیشن کمیٹی کے سامنے رکھا جائیگا جس کے تحت کمیٹی کے منظوری کے بعد تحصیل دار ، نائب تحصیل دار، پٹواری اور قانون گو وغیرہ کو ایک ایک درجہ اپ گرڈ کیا جائیگا۔ مذکورہ فیصلہ چےئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ مال مفتی فضل غفور کی زیر صدارت جمعرات کے دن اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمود جان، عسکر پرویز، انیسہ زیب طاہر خیلی، راشدہ رفعت، یاسمین پیر محمد، محکمہ مال، محکمہ فنانس اور محکمہ قانون کے متعلقہ حکام نے شرکت کیں ۔ کمیٹی نے محکمہ مال کی جانب سے اسمبلی کی پاس کردہ بل برائے نیا ذرعی انکم ٹیکس شرح لاگو کرنے میں تا خیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ مال کے افسران کو تنبیہ کر دی کہ دو ہفتوں کے اندر اندر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تازہ سروے منعقد کرنے کے بعد مذکورہ انکم ٹیکس بل پر عمل در آمد کیا جائے۔