آل سب انجینئر ایسوسی ایشن کی قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
بٹ خیلہ( بیورو رپورٹ) آل خیبر پختونخوا سب انجینئرایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کی قلم چھوڑ ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری رہی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر انجینئر سیماب علی سی اینڈ ڈبلیو اور جنرل سیکر ٹری انجینئر محمد علی ٹی ایم اے نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہاکہ اپنے مطالبے اپگریڈیشن کی منظوری کیلئے15جنوری کو صوبے بھر کی سب انجینئر برادری بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گا ہ کے سامنے دھرنا دیں گے اور ملاکنڈ کے مختلف محکموں کے سب انجینئرز بھر پور شرکت کریں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دوسری جانب قلم چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ٹی ایم اے ایریگیشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ میں ہرقسم کا کام اور دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے جبکہ عوام کونسلرز اور گورنمنٹ کنڈیکٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات منظورنہیں ہوئی اس وقت تک ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔