ن لیگ نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ‘ احمد محمود

ن لیگ نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ‘ احمد محمود

ملتان( نیوز رپورٹر ) سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے قومی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ‘ اداروں کی کارکردگی صفر ہو کر رہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

گئی ہے ‘ اگر اداروں کو آزادانہ کام کرنے دیا ہوتا تو قصور میں زینب جیسے سانحات کا سامنا نہ کرناپڑتا۔ رانا ثناء اﷲ اور شہباز شریف کے استعفوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تو اس سے مراد ادارے مکمل طور پرناکام ہو گئے ہیں ‘ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں ‘ انہیں عدلیہ سمیت قومی اداروں پر حملے نہیں کرنا چاہیں‘ جس طرح مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم اپنے بیانات سے توہین عدالت کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شوکت بسراء ‘ خواجہ رضوان عالم ‘ عبدالقادر شاہین ‘ نفیس احمد انصاری ‘ راؤ ساجد عل ‘ بشیر احمد خان و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے ۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ جمہوریت میں عوامی احتجاج کرنے پرگولیاں نہیں برسائیں‘ مظاہرین پر گولیاں چلانے کی روایات ن لیگ نے ڈالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دل الطاف حسین اور شیخ مجیب الرحمن کیساتھ دھڑک رہا ہے ۔ نواز شریف مقافات عمل کاشکار ہوئے ہیں ‘ جو انہوں نے بویا تھا وہی آج کاٹ رہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ قصور سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘ قصور میں پولیس کی جانب سے سیدھی گولیاں مارنے کی بھی مذمت کرتے ہیں ‘ معاشرے کوخراب کر نے میں ن لیگ کا بہت بڑا کردار ہے ۔ ن لیگ اداروں کو سیاسی نہ کرتی تو آج قصور کاسانحہ رونما ن ہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نااہلی کے فیصلے کو دل سے لگا لیا ہے اور جس طرح قومی اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ ملک میں آئین قائم رہے ۔ ایک سوال پر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ عمران خان کو شادی کا ڈھنگ نہیں آیا ‘ ملک کیا چلائیں گے ‘ پہلے ریحام خان اور اب کسی مرشد سے شادی کی بات ہو رہی ہے ‘ زرداری عمران سے 6 سال چھوٹے ہیں‘ انکی شادی کی بات کبھی کسی نے سنی ہے ‘ اگلے الیکشن کے حوالے سے پر امید ہیں ‘ چیئرمین بلاول بھٹو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنی شوگرملز میں کسانوں کو پوری قیمت کی ادائیگی کررہے ہیں‘ جبکہ جن لوگوں نے ریٹ مقرر کیے تھے انہں کے ہاتھوں کسانوں اور کاشتکاروں کا استحصال ہو رہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...