پنجاب بھر میں کلینک کے قیام ‘ آلات کی خریداری کیلئے ڈاکٹروں کو قرضوں کے فوری اجراء کیلئے اقدامات کی ہدایت
ملتان ( وقائع نگار) وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کلینک کے قیام اور ادویات کی خریداری کیلئے ڈاکٹروں کو قرضوں کا فوری اجراء کرنے کیلئے اقدامات کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ہدایت کی ہے ۔ سٹاف اور چھوٹے قرضے ینگ ڈاکٹرز ‘ ہاؤس آفیسرز اور سینئر جنرل پریکٹیشنر کو پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے فراہم کیے جا سکیں گے ۔ اس سلسلے میں وزیرصحت کی سربراہی میں متعلقین ‘ سٹیک ہولڈرز ‘ کی میٹنگ بھی ہوئی ہے ۔ ان کلینکس کے قیام سے اتایت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی ۔ ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنر نے ایسے ڈاکٹروں کے قرضوں کے کیسوں کاجائزہ لیا جو فوت ہو چکے ہیں ‘ یا شدید بیمار ہیں ‘ بورڈ کے ایم ڈی نے میٹنگ میں آگاہ کیا کہ 7 لاکھ روپے کے قرضوں کو جائیداد رہن رکھوائے بغیر ذاتی ضمانت اور دستاویزات کی بناء پر ڈاکٹروں کو دیئے جا رہے ہیں ‘ جبکہ نرسوں ‘ پیرا میڈیکل کوان کے سیٹ اپ کے قیام کیلئے 2 لاکھ روپے تک قرضے دئیے جا رہے ہیں ‘ قرضوں کی ریکوری سو فیصد ہے ۔ بورڈ نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت بڑھانے کی منظوری بھی دی ہے ‘ جبکہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کی ایک ڈسپنسری کو اربن ہیلتھ پراجیکٹ کے طور پر چلانے اور اسے ٹیچنگ ہسپتال کیساتھ منسلک کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔