وزیر قانون پنجاب جرائم پیشہ ہے‘ فوری استعفیٰ دے‘ جمشیددستی

وزیر قانون پنجاب جرائم پیشہ ہے‘ فوری استعفیٰ دے‘ جمشیددستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ، شاہ جمال، ہارون آباد (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے اسلام آباد سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں سے امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری آدمی ہوں میری سیاست کا محور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

عوام ہیں ضلعی چیئرمین اور انتظامیہ اگر اپوزیشن کے چیئرمینوں کی ترقیاتی سکیمیں تبدیل کرنے سے باز نہ آئی تو ضلع کی تاریخ کا سب سے منفرد اور بڑا احتجاج کرونگا انہوں نے کوٹ ادو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے تاجروں اور غریب ریڑھی والوں غیر قانونی ٹیکجس وصولیوں کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنجراء خاندان کے ایماء پر کوٹ ادو کے پر امن تاجروں پر ظلم نا قابل برداشت ہے علاوہ ازیں جمشید دستی کا آ ج شیخ رشید کے ہمراہ قصور جانے کا اعلان۔چار روز قبل کمسن زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہو ئے چیئر مین عوامی راج پارٹی اور ایم این اے جمشید احمد دستی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہو ئے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے وزیر قانون کو جرائم پیشہ قرار دیا اور رانا ثنا ء اللہ سے بھی مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا انہوں نے چیف سیکرٹری،آ رپی او اور ڈی پی او ضلع قصور کو گرفتار کر کے جیل میں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ اور انسان نما بھیڑیوں کی حکمرانی ہے بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ وہ شیخ رشید کے ساتھ آ ج بروز جمعہ 12جنوری کو قصور معصوم زینب کے والد کی دل جوئی اور افسوس کر نے ان کے پاس جائیں گے ۔ شہید چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اور ہارون آباد میں مختلف وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیاست اور اقتداوڈیرہ شاہی اور چند خاندانوں کے گرد گھوم رہی ہے عام آدمی کا مقدر سنوانے کے لئے عام آدمی کا اقتدار تک پہنچنا لازمی ہے۔
جمشید دستی