آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل‘ ڈاکٹر فرخ ارسلان کی جامعہ زکریا میں جوائننگ

آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل‘ ڈاکٹر فرخ ارسلان کی جامعہ زکریا میں ...

ملتان (جنرل رپورٹر)ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی شعبہ مکینیکل انجیرنگ بہاء الدین زکریایونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے.اور زکریایونیورسٹی میں جوائنگ دے دی ہے. تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ مکینیکل انجیرنگ کے لیکچرار ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی برطانیہ کی آکسفورڈیونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز پرنسپل انجیرنگ کالج ڈاکٹر عابد لطیف (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

اور وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی. اور جوائننگ رپورٹ پیش کی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ڈاکٹر فرخ صدیقی کی آمد کو یونیورسٹی کی درس و تدریس و تحقیق کے لیے اہم قرار دیا ہے . ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی دوران پی ایچ ڈی مکینیکل انجیرنگ کی اہم شاخ فلوئیڈ مکینکس پر کام کرتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ میں ریورس آسموس اور فارورڈ آسموس اور الٹرا فلٹریشن منرین پر تحقیق کی ہے . دوران تحقیق دنیا میں پانی کے بہترین تحقیقاتی ادارے نین یانگ انوائرمنٹل اینڈ واٹر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سنگا پور کی جانب سے ایک سال کی فیلوشپ پر دعوت دی گئی ہے. جس کے تمام تر اخراجات سنگاپور گورنمنٹ کی جانب سے برداشت کیے گئے ہیں. اسی طرح بین الاقوامی تنظیم ممزین سوسائٹی آف آسٹریلیا کی جانب سے بطور ینگ سائنٹسٹ انہیں پروفیسر ’’ ٹونی فین‘‘ ایوارڈ بھی دیاگیا ہے. دوران پی ایچ ڈی ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے چین ، آسٹریلیا ، بحرین ، سوئزرلینڈ اور امریکہ کے دورے کیے. اور اپنے تحقیقی مقالاجات بھی پیش کیے. ان کے ایک درجن سے زائد ریسرچ پیپرز مختلف بین الاقوامی اور قومی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں. آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تین سال تک ڈیمانسٹریٹر بھی مقرر ہوئے. اور شعبہ انجیرنگ میں درس و تدریس سے بھی منسلک رہے. دوران تعلیم وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء کی متحرک سٹوڈنٹ یونین آکسفورڈ یونیورسٹی پاکستان سوسائٹی کے ترجمان اور پھر بھرپور اکثریت سے صدر منتخب ہوئے. انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی کلچر کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا اور مختلف کانفرنسوں ، لیکچرز اور نامور ٹی وی اینکر ز کے ساتھ ٹاک شوز کا بھی انعقاد کیا یاد رہے کہ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ممتاز ماہر تعلیم پروفیسرڈاکٹر حمید رضا صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

ڈاکٹر فرخ ارسلان

مزید : ملتان صفحہ آخر