بنیادی سہولیات سے محروم پولنگ سٹیشنوں میں الیکشن سے قبل اقدامات کرنے کیلئے صوبہ بھر کے کمشنروں ، آر پی اوز کو ہدایات جاری


خانیوال (نمائندہ پاکستان) بنیادی سہولیات سے محروم پولنگ اسٹیشنوں میں الیکشن سے قبل اقدامات کرنے کا حکم، کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسران کو ہدایت جاری کردی گئی صوبائی الیکشن (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کمشنر پنجاب نے حکومت پنجاب کو الیکشن 2018 سے قبل پنجاب میں بنیادی سہولیات سے محروم پولنگ اسٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں 400 کے قریب پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جو بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی 9 ڈویژن کے کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسران کو مراسلوں کے ذریعے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
پولنگ سٹیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...