سانحہ قصور کیخلاف جنوبی پنجاب میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ، شہرشہر احتجاج


ملتان، خانیوال، وہاڑی، میلسی ، بوریوالا، لُڈن، ٹبہ سلطان پور، سنانواں، اڈہ پل 14، کوٹ ادو، بھٹہ پور (نیوز رپورٹر، خبر نگار خصوصی، جنرل رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندگان) قصور میں معصوم بچی کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے دلدوز واقعہ کیخلاف ملک بھر کی طرح ملتان اور پورے جنوبی پنجاب میں گذشتہ روز شہر شہر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تفصیل کیمطابق تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ کی قیادت میں کچہری (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا اپنے میں خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ قصور نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پنجاب پولیس گردی کا راج ہے شرکا میں اللہ دتہ کاشف، ملک عاصم ڈیہڑ، یوسف ڈمرا، جواد امین قریشی، ذہین کنول، محسن جنجوعہ و دیگر موجود تھے تحریک انصاف کے سینئر رہنما این اے 151 کے امیدوار چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اگر یہ مسئلہ چیف آف آرمی اور چیف جسٹس نے ہی کرنا ہے تو پھر حکمران کس مرض کی دوا ہیں وہ گذشہ روز یوسی 65 میں زیب کے دلخراش واقعہ پر منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر کے زیر اہتمام پی پی 198 کی امیدوار غزل غازی کی قیادت میں نواں شہر چوک پر مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر غزل غازی نے خطاب میں کہا کہ ہم نے جنازوں پر پھول تو دیکھے تھے مگر پھولوں کے جنازے موجودہ حکمرانوں نے ہمیں دکھا دیئے ہیں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عاصم ارائیں کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال پر ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنزملتان کی جانب سے ہڑتال کی گئی اوروکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشترمقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔دریں اثناء ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیااس موقع پرجنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صاحبزادہ ندیم فرید نے کہاکہ قصور حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور خود غرضی کا منہ بولتا ثبوت ہے دریں اثناء پیپلز لائرزفورم جنوبی پنجاب کی جانب سے صدرجنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ انجمن تاجران گول باغ اور انجمن تاجران ملتان شہر کے زیر اہتمام گول باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے سے انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی وجہ سے پورے ملک کی تاجر برادری اور عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے احتجاجی مظاہرے میں شیخ محمد ندیم، راؤ عابد علی، ارسلان کاظمی، ناصر بھٹہ، رانا شفیق، محمد اعظم، محمد شعیب، فرحان، عامر، حامد، رشید، افضل، جاوید، عاطف، عبدالعزیز، وحید، ذیشان، صغیر انجم، عمران، سلیمان، بلال ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔ انجمن تاجران ابدالی روڈ کے صدر زین العابدین موتیوالے کے زیر قیادت قصور واقع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ چوک فوارہ ملتان میں کیا گیا مظاہرہ میں عابد خان۔ملک شبیر گھلو۔جمیل اشرف۔محمد علی قریشی۔عمران احمد۔محمد شریف۔ریاض ہاشمی۔صوفی بشیر و دیگر شریک تھے سر ا ئیکستان تحریک نے گزشتہ روز چو ک کمہارا والہ پر قصو ر نے سا تھ سالہ معصوم بچی زینب کو اغوا کر کے زیاتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف اور پنجاب پو لیس کی غنڈہ گر دی کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ بند کر کے دہشت گردی کے خلاف زینب کے قا تلوں کو فوراً پھانسی دو کی فلک شگاف نعر رے بازی کی ۔مظاہرین نے پنجاب پولیس مردہ باد ،غنڈہ گردی مردہ باد ،شہبا ز شریف مردہ باد ،رانا ثناء مردہ باد ،کے نعرے لگائے مظاہرے کی قیادت چیئر مین مہر مظر عباس کا ت، ملک عابد حسین چدھڑ ،مہر اقبا ل مہدی تر گڑ ، افاق خان بلوچ ،سردار خان بلوچ ، سید شاہ زیب ،صابر خان بلوچ ، مخدوم رضا عباس شاہ ،مہر قسور تڑگڑ ، مرزا خرم عباس ، ملک خضر عباس ،خرم شہزاد ،ساجد خا کوانی ،اور مہر بلال ترگڑ نے کی مظاہرے میں ملک حق نواز ،احمد شاہ گردیزی ،قاسم خان خاکوانی ،اکمل مان، ظہور احمد ، دانش خان ،سبطین خان نگہ ، حافظ شہزاد گھلو، عمار یاسر ، سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کیں ۔ ہیلپرزبزنس کونسل، مرکزی انجمن تاجران کینٹ، قومی امن کمیٹی پاکستان (کینٹ) اور کینٹ سول سوسائٹی کیزیر اہتمام محبوب بیکرزچوک شاپنگ سینٹر 1۔2 کینٹ پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ھوئے مرکزی راہنماء معظم وحیدخواجہ، صائمہ علی، غضنفر ملک، ادیباسحرش، کلب عابد خان، سجاد احمد بھٹی، خواجہ دلشاد احمد، اخترحسین، رانامبشررئیس، مہندرپال(ویرجی) نے کہا پوری قوم زینب پرظلم اور قتل پر سوگوار اور سکتے میں ھے پیپلز پارٹی ملتان تحصیل کے جنرل سیکریٹری ملک رضوان مہے نے کہا ہے کہ قصور میں سات سالہ معصوم زینب کے قتل و بداخلاقی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پنجاب میں کتنی گڈ گورننس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے احتجاجی اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چوک کچہری ملتان میں زینب کے وحشیانہ قتل کے خلاف منعقدہ پر امن احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور معصوم زینب کی روح کو ایصال ثواب کی خاطر فاتحہ خوانی کی ۔ مظاہرے میں اللہ ڈتہ کاشف ، یوسف ڈمرا، عاصم ڈہیڑ، جواد امین قریشی ، ذہین کنول،بابر کھوکھر، سعدیہ بھٹہ ، نادر نواز خان، یاسر بلوچ، نسیم خان ، عارف لودھی ، مسز گلشن وڑائچ، مسز عصمت ، محسن جنجوعہ ، مظہر نیازی ، شاہ نواز، افضل نیازی ، شمائیلہ شاہ، شوکت بلوچ، سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔ چیئر میں آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق، چیئر مین احتشام الحق نے کہا ہے کہ معصوم زینب کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورنے پنجاب میں پھیل جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران ابدالی روڈ کے زیر اہتمام قصور واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا آل پاکستان انجمن تاجران کے چئر مین خواجہ محمد شفیق نے قصور ٹریڈر چیمبر کے صدر شیخ ساجد سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کر کے واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا ۔ مظاہرہ میں خواجہ اظہار احمد محمد حسنین سندھو، ذیشان حیدری، طیب ارائیں ، عامر سیال، آصف خان، جواد حیدر، قیوم خان، سید ذیشان نقوی، شیخ یونس ، رانا یونس، شیخ ارشد، میاں ظفر، رانا محمد اکرم، میاں شفیق اعوان نے بھی شرکت کی۔ قومی امن کمیٹی گورنمنٹ آف پاکستان پنجاب کے چیئرمین سہیل فراز نے کہا ہے کہ ننھی پری زینب کے ساتھ ہو نے والی بد اخلاقی و قتل میں ملوث ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور سرعام پھانسی کی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت گول باغ میں قومی امن کمیٹی گورنمنٹ آف پاکستان پنجاب کے زیراہتمام ظلم کا شکار زینب سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ شمعیں تقریب کرنے کے موقع پر شرکاء و میڈیا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے کرامت شیخ ، سرائیکستان ڈیموکریٹک شعبہ خواتین کی صدر عابدہ بخاری، قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چیئرمین ایاز صدیقی، پاسٹر یوسف، سید طالب حسین پرواز، سید مطلوب بخاری، ارسلان، ملک نیاز، شہزاد اصغر، نفیس انصاری، رانا ارشاد،آصف شاہ،عقیل انصاری، انجینئر محتشم سمیت دیگر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم زینب کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی سول سوسائٹی فورم ملتان کے صدر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ اور چیئرمین میاں نعیم ارشد نے کہا ہے کہ قصور میں قوم کی بیٹی زینب انصاری کا اغوا اور لرزہ خیز قتل پوری قوم اور انسانیت کیلئے المیہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیر اہتمام قصور میں زینب انصاری کے اغوا اور لرزہ خیز قتل کیخلاف مذمتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اورنگزیب خان بلوچ، میاں نعیم ارشد، شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد احمد، ابراہیم خان، آصفہ سلیم ، رخسانہ محبوب،امیر نواز ملک، حفیظ سیال، خالد چٹھہ،یوسف گل، محمد عادل، احمد بھٹہ، اجمل رونگھا، تصور حیات، کوثر شاہین، رضوانہ شاہین، شبنم عظیم تھے ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، شاہد محمود ا نصاری، خالد چٹھہ، ابراہیم خان، حفیظ سیال ، امیر نواز ملک، آصفہ سلیم، رضوانہ شاہین، رخسانہ محبوب، کوثر شاہین، شبنم عظیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قصور جیسے واقعات نے پوری قوم کو ورتہ حیرت میں ڈال دیا ہے کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں اور کم سن بچیوں کے قتل و زیادتی کے مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں ان خیالات کا اظہار امجد بلوچ پروگرام اسپیشلسٹ SPO نے آواز ڈسٹرکٹ فورم و ملتان سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زہرہ سجاد زیدی اور حسنین نواز لغاری( چیف آرگنائزربلوچ اتحاد کونسل )نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں اسی طرح کے 12 واقعات جو پہلے ہوچکے ہیں اگر ان کے ملزمان پکڑلئے جاتے تو یہ واقعہ نہ ہونا شہزاد مرتضی لنگاہ،مسز طاہرہ نجم، جواد امین قریشی ، عبدالمطلب فرخ،شہباز علی گرمانی، سحر مقبول ، آسیہ رفیق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 90 فیصد سے زائد واقعات کے تھانوں میں مقدمات درج نہیں ہوتے ۔ جس کی وجہ سے ایسا افسوس ناک واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے سماجی کارکنوں فرحان ارشد، پاکیزہ احمد، سمیعہ کنول ، عافیہ رفیق، آصف رشید نے مطالبہ کیا کہ زینب کے ملزمان کو فوری گرفتا ر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں خانیوال سے بیورو نیوز کیمطابق گورنمنٹ کامرس کالج کے سینکڑوں طلباء نے گزشتہ روز سانحہ قصور کے خلاف کالج میں ہڑتال کی اور احتجاجی جلوس نکالا‘قیادت مہر ندیم اقبال،میاں وسیم کمبوہ، حسن رضا، اسامہ شیخ، تنزیل الرحمن، شیخ کامران ،جاوید اور دیگر نے کی وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی اور نامہ نگار کیمطابق مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ قصور کے حوالے سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاقیادت صدر جنوبی پنجاب ایم ایس ایم علی عمران جٹ کررہے تھے اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب علی عمران جٹ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد قصور میں پولیس نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کرکے بدترین مثال قائم کی ہے ثقلین محمود، چودھری اقبال یوسف، نا صر سرور ، محمد راشد، عبدالمتین ، علی حیدر، محمد اجمل ، ملک سبحان ، مقرب علی ، زاہد سہو، سہیل یونس ، امتیا ز بھٹی ، محمد عنصر سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ بی زیڈ یو یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے لاء سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا ریلی کی قیادت چیئرمین وہاب بلوچ اور صدر زبیر سرگانہ کررہے تھے مظاہرین نے کہا کہ ننھی بچی کے قاتلوں کو فورا گرفتارکرتے ہوئے سخت سے سخت سزادی جائے بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق تحریک لبیک یارسول اللہؐ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7سالہ زینب کے قتل کے خلاف پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سپیرئر کالج سردار آصف ،زعیم رشید ،اصغر علی جاوید کامریڈ ،صداقت خان،تحریک لبیک یا رسول ؐکے تحصیل صدر رانا نصر اللہ ایڈووکیٹ ،تحصیل ناظم امتیاز بھٹی ،تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ اظہر ہاشمی ،تحصیل سرپرست اعلیٰ مفتی میاں سراج دین نے کہاہے کہ 7سالہ معصوم ننھی زینب کے قاتل درندے کو فوری طور پر گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے لُڈن سے نمائندہ پاکستان کیمطابق انجمن تاجران لڈن کے زیر قیادت پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شمولیت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران لڈن سعید افضل نے کہا کہ قصور میں بے قصور زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنا انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے جنرل سیکرٹری مختیار احمد سیال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجرموں کے ہاتھ قانون سے زیادہ لمبے ہیں موبائل ایسوسی ایشن کے صدرمحمد اقبال کملانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق احتجاجی ریلی احتجاجی ریلی گورنمنٹ بوائز ہاہرسکینڈری اسکول ٹبہ سلطان پورکے قریب سے نکالی گئی جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اوربینر اُٹھا رکھے تھے جن میں لکھا تھا زینب کے قاتلوں کو گرفتارکروں اور معصوم بچی کے والدین کو انصاف فراہم کروں درج تھا احتجاج ریلی میں عوامی راج پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے سنیئر ممبر صفدر عباس خان منیس ، تحریک انصاف کے رہنما عباس خان منیس ، ساوند فاؤنڈیشن کے چئیرمین اشفاق احمد خان ساوند اور طلباء تنظیم کے صدر سمیت کثیر تعداد میں طلباء اور عوام نے شرکت کی سنانواں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق زینب کاقتل افسوس ناک واقعہ ہے۔ معصوم بچوں کے ساتھ پنجاب میں بڑھتے ہوئے زیادتی وقتل کے واقعات شدید تشویش ناک ہیں۔ حکومت فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا دینے کے لئے فی الفور قانون سازی کرے تاکہ دوبارہ اس طرح کی واقعات رونما نہ ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سناواں، پریس کلب سناواں، لیبر قومی موومنٹ، وائس چیرمین ایسوسی ایشن مظفر گڑھ،تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی نمائندوں نے سناواں ریلی کے انعقاد کے دروان کیاسنانواں پریس کلب چوہدری محمد الطاف،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرزاق،طارق محمود کورائی،رانا ہاشم،منیر حسین،چوہدری یاسراقبال وقاص قادر ،امتیاز خان مشوری،چوہدری محمد طاہر ،،یوسف مہتاب ،یاسر قریشی، اعجاز شاہ،رضوان خان،رانا فیصل انجمن تاجران صدر چوہدری عبید ا لرحمان عمیر جتوئی،اسماعیل کوریہ وائس چیرمین ایسوسی ایشن پنجاب VCAP کے ضلعی صدر محبوب خان مشوری ،،تحریک انصاف یوتھ ونگ ،علی عباس قریشی ،زبیر خان ،حسنین خان،شعیب خان،شاہد احمد،عبداللہ کورائی،عبداللہ گاذر،عرفان گرمانی نے خطاب کیا اڈا پل 14 سے نامہ نگار کیمطابق با ر ایسو سی ایشن جہانیاں کے تما م وکلا ء نے پنجا ب با ر کو نسل کی کال پر قصو ر میں ہو نے و الے واقع کی شدید مذمت کر تے ہوئے مکمل ہڑتال کی کو ئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہو ا اس کے بعد با ر روم جہانیاں میں احتجا جی مطاہر ہ بھی کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں جہانیاں کے وکلا ء نے شرکت کی جن میں چوہدری سعید اقبال گو رایہ ( صدر ) ، ملک افتخا رالحسن میتلا ( جنرل سیکرٹری ) ، ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں کے ایم ایس ڈاکٹر محمد عمر غو ری ،تھا نہ جہانیا ں کے ایس ایچ او چوہدری حق نوازاور ٹھٹھہ صادق جہانیاں کے ایس ایچ او چوہدری غلا م مصطفے سنگھیڑا بھی شامل تھے ۔ کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سنانواں شہر میں انجمن تاجران اور تحریک انصاف یوتھ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی صدر پریس کلب چوہدری الطاف کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے ریلی دڈرہ چوک سنانواں سے شروع ہوکر محمود کوٹ چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ دڑہ چوک پر اختتام پذیر ہو ئی بھٹہ پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق خانپور بگا شیر بلوچ ویلفئیر آرگنائزیشن آف پاکستان کے ضلعی نائب صدر مظفر گڑھ غلام یٰسین خان بلوچ کی قیادت میں بگاشیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر یونٹ جنرل سیکریٹری طاہر خان چانڈیہ نے مقتولہ زینب کے قاتلوں کو بھرے چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر اسماعیل خان بلوچ،ڈاکٹر نذر بلوچ،عبدالجبار بلوچ،مہر فیاض سیال،مقبول احمد خان،یوسف خان بلوچ،سعید چانڈیہ،راشد نواز سدوزئی ودیگر موجود تھے۔
سانحہ قصور

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...